راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایل او سی پر آباد شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔آرمی چیف کو کورہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال اور مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف کو راولپنڈی چھاؤنی کے ترقیاتی کاموں سے متعلق بھی آگاہی دی گئی اور انہوں نے ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سول انتظامیہ کے کردار کو بھی کافی سراہا ہے۔

آرمی چیف نے ایل او سی کی دونوں جانب بھارتی فوج کا نشانہ بننے والے کشمیری افراد کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بناتے ہیں، پاک فوج ایل اوسی پر رہنے والے افراد کی سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائے گی اور ان کو تحفظ بھی فراہم کرے گی اور بھارتی فوجیوں کو دراندازیوں کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *